كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ الحِرَاسَةِ فِي الغَزْوِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمِ، وَالقَطِيفَةِ، وَالخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ لَمْ يُعْطَ لَمْ يَرْضَ»، لَمْ يَرْفَعْهُ إِسْرَائِيلُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ
کتاب: جہاد کا بیان باب : اللہ کے راستے میں جہاد میں پہرہ دینا کیسا ہے ؟ ہم سے یحییٰ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو ابوبکر نے خبردی ، انہیں ابو حصین نے ، انہیں ابوصالح اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اشرفی کا بندہ ، روپے کا بندہ ، چادر کا بندہ ، کمبل کا بندہ ہلاک ہوا کہ اگر اسے کچھ دے دیا جائے تب تو خوش ہوجاتا ہے اور اگر نہیں دیا جائے تو ناراض ہوجاتا ہے ، اس حدیث کو اسرائیل اور محمد بن جہادہ نے ابو حصین سے مرفوع نہیں کیا ۔