‌صحيح البخاري - حدیث 2883

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ رَدِّ النِّسَاءِ الجَرْحَى وَالقَتْلَى إِلَى المَدِينَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ المُفَضَّلِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ، قَالَتْ: «كُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَسْقِي القَوْمَ، وَنَخْدُمُهُمْ، وَنَرُدُّ الجَرْحَى وَالقَتْلَى إِلَى المَدِينَةِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2883

کتاب: جہاد کا بیان باب : زخمیوں اور شہیدوں کو عورتیں لے کر جا سکتی ہیں ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے بشر بن مفضل نے بیان کیا ، ان سے خالد بن ذکوان نے اور ان سے ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتے تھے ، مجاہد مسلمانوں کو پانی پلاتے ، ان کی خدمت کرتے اور زخمیوں اور شہیدوں کو اٹھاکر مدینہ لے جاتے تھے ۔
تشریح : اس سے بھی عورتوں کا جہاد میں شریک ہونا ثابت ہوا۔ اس سے بھی عورتوں کا جہاد میں شریک ہونا ثابت ہوا۔