‌صحيح البخاري - حدیث 2859

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ مَا يُذْكَرُ مِنْ شُؤْمِ الفَرَسِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ، فَفِي المَرْأَةِ، وَالفَرَسِ، وَالمَسْكَنِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2859

کتاب: جہاد کا بیان باب : اس بیان میں کہ بعض گھوڑے منحوس ہوتے ہیں ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ، انہوں نے امام مالک سے روایت کیا ، انہوں نے ابوحازم بن دینار سے ، انہوں نے سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نحوست اگر ہوتی تو وہ گھوڑے ، عورت اور مکان میں ہوتی ۔