‌صحيح البخاري - حدیث 2855

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ اسْمِ الفَرَسِ وَالحِمَارِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطِنَا فَرَسٌ يُقَالُ لَهُ اللُّحَيْفُ»، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: وَقَالَ بَعْضُهُمُ: اللُّخَيْفُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2855

کتاب: جہاد کا بیان باب : گھوڑوں اور گدھوں کا نام رکھنا ہم سے علی بن عبداللہ بن جعفر نے بیان کیا ، کہا ہم سے معن بن عیسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابی بن عباس بن سہل نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ان کے دادا ( سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ ) سے بیان کیا کہ ہمارے باغ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا رہتا تھا جس کا نام لحیف تھا ۔