‌صحيح البخاري - حدیث 284

كِتَابُ الغُسْلِ بَابٌ: الجُنُبُ يَخْرُجُ وَيَمْشِي فِي السُّوقِ وَغَيْرِهِ وَقَالَ عَطَاءٌ: «يَحْتَجِمُ الجُنُبُ، وَيُقَلِّمُ أَظْفَارَهُ، وَيَحْلِقُ رَأْسَهُ، وَإِنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ» صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ، فِي اللَّيْلَةِ الوَاحِدَةِ، وَلَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعُ نِسْوَةٍ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 284

کتاب: غسل کے احکام و مسائل باب: جنبی گھر سے باہر نکل سکتا ہے ہم سے عبدالاعلیٰ بن حماد نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا، انھوں نے قتادہ سے، کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام ازواج کے پاس ایک ہی رات میں تشریف لے گئے۔ اس وقت آپ کے ازواج میں نو بیویاں تھیں۔
تشریح : اس سے جنبی کا گھر سے باہر نکلنا یوں ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بی بی سے صحبت کرکے گھر سے باہر دوسری بیوی کے گھر تشریف لے جاتے۔ اس سے جنبی کا گھر سے باہر نکلنا یوں ثابت ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بی بی سے صحبت کرکے گھر سے باہر دوسری بیوی کے گھر تشریف لے جاتے۔