كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ حَفْرِ الخَنْدَقِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، سَمِعْتُ البَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقُلُ، وَيَقُولُ: «لَوْلاَ أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا»
کتاب: جہاد کا بیان
باب : خندق کھودنے کا بیان
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا‘ ان سے ابو اسحاق نے‘ انہوں نے براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( خندق کھودتے ہوئے مٹی ) اٹھا رہے تھے اور فرمارہے تھے کہ ” ( اے اللہ ! ) اگر تو نہ ہوتا تو ہمیں ہدایت نصیب نہ ہوتی “ یعنی تو ہدایت گرنہ ہوتا تو نہ ملتی ہم کو راہ ۔
تشریح :
یہ جنگ شوال ۵ھ میں ہوئی تھی‘ جس میں جملہ اقوام عرب نے متحد ہو کر اسلام کے خلاف یلغار کی تھی مگر اللہ نے ان کو ذلیل کرکے لوٹا دیا۔ سورۂ احزاب میں اس جنگ کے کچھ لرزہ خیز کوائف مذکور ہوئے ہیں۔
یہ جنگ شوال ۵ھ میں ہوئی تھی‘ جس میں جملہ اقوام عرب نے متحد ہو کر اسلام کے خلاف یلغار کی تھی مگر اللہ نے ان کو ذلیل کرکے لوٹا دیا۔ سورۂ احزاب میں اس جنگ کے کچھ لرزہ خیز کوائف مذکور ہوئے ہیں۔