‌صحيح البخاري - حدیث 2809

كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ مَنْ أَتَاهُ سَهْمٌ غَرْبٌ فَقَتَلَهُ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ أُمَّ الرُّبَيِّعِ بِنْتَ البَرَاءِ وَهِيَ أُمُّ حَارِثَةَ بْنِ سُرَاقَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَلاَ تُحَدِّثُنِي عَنْ حَارِثَةَ، وَكَانَ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ أَصَابَهُ سَهْمٌ غَرْبٌ، فَإِنْ كَانَ فِي الجَنَّةِ صَبَرْتُ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ، اجْتَهَدْتُ عَلَيْهِ فِي البُكَاءِ، قَالَ: «يَا أُمَّ حَارِثَةَ إِنَّهَا جِنَانٌ فِي الجَنَّةِ، وَإِنَّ ابْنَكِ أَصَابَ الفِرْدَوْسَ الأَعْلَى»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2809

کتاب: جہاد کا بیان باب : کسی کو اچا نک نا معلوم تیر لگا اوراس تیر نے اسے ماردیا‘ اس کی فضیلت کا بیان ہم سے محمد بن عبداللہ نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے حسین بن محمد ابو احمد نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے شیبان نے بیان کیا قتادہ سے ‘ ان سے انس بن مالک نے بیان کیا کہ ام الربیع بنت براءرضی اللہ عنہا جو حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا اے اللہ کے نبی ! حارثہ کے بارے میں بھی آپ مجھے کچھ بتائیں.... حارثہ رضی اللہ عنہ بدر کی لڑائی میں شہید ہوگئے تھے‘ انہیں نامعلوم سمت سے ایک تیر آکر لگا تھا.... کہ اگر وہ جنت میں ہے تو صبر کرلوں اور اگر کہیں اور ہے تو اس کے لئے روؤں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ام حارثہ ! جنت کے بہت سے درجے ہیں اور تمہارے بیٹے کو فردوس اعلیٰ میں جگہ ملی ہے ۔
تشریح : روایت میں ام ربیع کو براء کی بیٹی بتلانا راوی کا وہم ہے‘ صحیح یہ ہے کہ ام ربیع نضر کی بیٹی ہیں اور انس بن مالکؓ کی پھوپھی ہیں۔ ان کا بیٹا حارثہ نامی بدر کی لڑائی میں ایک نامعلوم تیر سے شہید ہوگیا تھا‘ ان ہی کے بارے میں انہوں نے یہ تحقیق فرمائی۔ یہ سن کر ام حارثہ ہنستی ہوئی گئی اور کہنے لگیں حارثہ مبارک ہو! مبارک ہو! پہلے یہ سمجھیں کہ حارثہ دشمن کے ہاتھ سے نہیں مارا گیا شاید اسے جنت نہ ملے مگر بشارت نبوی سن کر ان کو اطمینان ہوگیا۔ سبحان اللہ عہد نبوی کی مسلمان عورتوں کا بھی کیا ایمان اور یقین تھا کہ وہ اسلام کے لئے مر جانا موجب شہادت و دخول جنت جانتی تھی۔ آج کل کے مسلمان ہیں جو اسلام کے نام پر ہر ہر قدم پیچھے ہی ہٹتے جا رہے ہیں پھر بھلا ترقی اور کامیابی کیونکر نصیب ہو۔ اقبال نے سچ کہا ہے ؎ آتجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہے شمشیر و سناں اول‘ طاؤس و رباب آخر روایت میں ام ربیع کو براء کی بیٹی بتلانا راوی کا وہم ہے‘ صحیح یہ ہے کہ ام ربیع نضر کی بیٹی ہیں اور انس بن مالکؓ کی پھوپھی ہیں۔ ان کا بیٹا حارثہ نامی بدر کی لڑائی میں ایک نامعلوم تیر سے شہید ہوگیا تھا‘ ان ہی کے بارے میں انہوں نے یہ تحقیق فرمائی۔ یہ سن کر ام حارثہ ہنستی ہوئی گئی اور کہنے لگیں حارثہ مبارک ہو! مبارک ہو! پہلے یہ سمجھیں کہ حارثہ دشمن کے ہاتھ سے نہیں مارا گیا شاید اسے جنت نہ ملے مگر بشارت نبوی سن کر ان کو اطمینان ہوگیا۔ سبحان اللہ عہد نبوی کی مسلمان عورتوں کا بھی کیا ایمان اور یقین تھا کہ وہ اسلام کے لئے مر جانا موجب شہادت و دخول جنت جانتی تھی۔ آج کل کے مسلمان ہیں جو اسلام کے نام پر ہر ہر قدم پیچھے ہی ہٹتے جا رہے ہیں پھر بھلا ترقی اور کامیابی کیونکر نصیب ہو۔ اقبال نے سچ کہا ہے ؎ آتجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہے شمشیر و سناں اول‘ طاؤس و رباب آخر