كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ بَابُ مَنْ يُنْكَبُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَعْضِ المَشَاهِدِ وَقَدْ دَمِيَتْ إِصْبَعُهُ، فَقَالَ: «هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ»
کتاب: جہاد کا بیان
باب : جس کو اللہ کی راہ میں تکلیف پہنچے ( یعنی اس کے کسی عضو کو صدمہ ہو )
ہم سے موسیٰ بن اسمٰعیل نے بیان کیا‘ کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا‘ ان سے اسود بن قیس نے اور ان سے جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی لڑائی کے موقع پر موجود تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی زخمی ہوگئی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی سے مخاطب ہو کر فرمایاتیری حقیقت ایک زخمی انگلی کے سوا کیا ہے اور جو کچھ ملا ہے اللہ کے راستے میں ملا ہے ( مولنا وحیدالزماں مرحوم نے ترجمہ ہوں کیا ہے )
تشریح :
ایک انگلی ہے تیری ہستی یہی
جو خدا کی راہ میں زخمی ہوئی
ایک انگلی ہے تیری ہستی یہی
جو خدا کی راہ میں زخمی ہوئی