صحيح البخاري - حدیث 2777
كِتَابُ الوَصَايَا بَابُ نَفَقَةِ القَيِّمِ لِلْوَقْفِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ [ص:13]، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: «أَنَّ عُمَرَ اشْتَرَطَ فِي وَقْفِهِ، أَنْ يَأْكُلَ مَنْ وَلِيَهُ، وَيُؤْكِلَ صَدِيقَهُ غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ مَالًا»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2777
کتاب: وصیتوں کے مسائل کا بیان باب : وقف کی جائداد کا اہتمام کرنے والا اپنا خرچ اس میں سے لے سکتا ہے ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا‘ کہا ہم سے حماد بن زید نے بیا ن کیا ‘ ان سے ایوب سختیانی نے ‘ ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے وقف میں یہ شرط لگائی تھی کہ اس کا متولی اس میں سے کھا سکتا ہے اور اپنے دوست کو کھلا سکتا ہے پر وہ دولت نہ جوڑے۔