‌صحيح البخاري - حدیث 254

كِتَابُ الغُسْلِ بَابُ مَنْ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاَثًا صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَّا أَنَا فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي ثَلاَثًا، وَأَشَارَ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 254

کتاب: غسل کے احکام و مسائل باب: اس کے بارے میں جو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہائے ابونعیم نے ہم سے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ ہم سے زہیر نے روایت کی ابواسحاق سے، انھوں نے کہا کہ ہم سے جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے روایت کی۔ انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا۔
تشریح : ابونعیم نے مستخرج میں روایت کیا ہے کہ لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل جنابت کا ذکر کیا۔ صحیح مسلم میں ہے کہ انھوں نے جھگڑا کیاتب آپ نے یہ حدیث بیان فرمائی۔ ابونعیم نے مستخرج میں روایت کیا ہے کہ لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل جنابت کا ذکر کیا۔ صحیح مسلم میں ہے کہ انھوں نے جھگڑا کیاتب آپ نے یہ حدیث بیان فرمائی۔