صحيح البخاري - حدیث 2400
كِتَابُ فِي الِاسْتِقْرَاضِ وَأَدَاءِ الدُّيُونِ وَالحَجْرِ وَالتَّفْلِيسِ بَابٌ: مَطْلُ الغَنِيِّ ظُلْمٌ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَخِي وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 2400
کتاب: قرض لینے، ادا کرنے ، حجر اور مفلسی منظور کرنے کے بیان میں باب : ادائیگی میں مالدار کی طرف سے ٹال مٹول کرنا ظلم ہے ہم سے مسدد نے بیا ن کیا‘ کہاکہ ہم سے عبد الاعلٰی نے بیان کیا‘ان سے معمر نے‘ان سے ہمام بن منبہ‘وہب بن منبہ کے بھائی نے‘انہوں نے ابو ہریرہؓ سے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا‘مالدار کی طرف سے(قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔