‌صحيح البخاري - حدیث 239

كِتَابُ الوُضُوءِ بَابُ البَوْلِ فِي المَاءِ الدَّائِمِ صحيح وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: «لاَ يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي المَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لاَ يَجْرِي، ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 239

کتاب: وضو کے بیان میں باب: ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا منع ہے اور اسی سند سے ( ہم سے ابوالیمان بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا مجھے ابوالزناد نے خبر دی کہ ان سے عبدالرحمن بن ہرمزالاعرج نے بیان کیا، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ) ( یہ بھی ) فرمایا کہ تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں جو جاری نہ ہو پیشاب نہ کرے۔ پھر اسی میں غسل کرنے لگے؟
تشریح : یعنی یہ ادب اور نظافت کے خلاف ہے کہ اسی پانی میں پیشاب کرنا اور پھراسی سے غسل کرنا۔ یعنی یہ ادب اور نظافت کے خلاف ہے کہ اسی پانی میں پیشاب کرنا اور پھراسی سے غسل کرنا۔