‌صحيح البخاري - حدیث 213

كِتَابُ الوُضُوءِ بَابُ الوُضُوءِ مِنَ النَّوْمِ، وَمَنْ لَمْ يَرَ مِنَ النَّعْسَةِ وَالنَّعْسَتَيْنِ، أَوِ الخَفْقَةِ وُضُوءًا صحيح حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاَةِ فَلْيَنَمْ، حَتَّى يَعْلَمَ مَا يَقْرَأُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 213

کتاب: وضو کے بیان میں باب: سونے کے بعد وضو کرنے کا بیان ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے، کہا ہم سے ایوب نے ابوقلابہ کے واسطے سے نقل کیا، وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم نماز میں اونگھنے لگو تو سو جانا چاہیے۔ پھر اس وقت نماز پڑھے جب جان لے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے۔
تشریح : فرض نماز کے لیے بہرحال جاگنا ہی چاہئیے جیسا کہ بعض مواقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی جگایا جاتا تھا۔ فرض نماز کے لیے بہرحال جاگنا ہی چاہئیے جیسا کہ بعض مواقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی جگایا جاتا تھا۔