‌صحيح البخاري - حدیث 1880

كِتَابُ فَضَائِلِ المَدِينَةِ بَابٌ: لاَ يَدْخُلُ الدَّجَّالُ المَدِينَةَ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَنْقَابِ الْمَدِينَةِ مَلَائِكَةٌ لَا يَدْخُلُهَا الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1880

کتاب: مدینہ کے فضائل کا بیان باب : دجال مدینہ میں نہیں آسکے گا ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے نعیم بن عبداللہ المجمر نے بیان کیا اوران سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں نہ اس میں طاعون آسکتا ہے نہ دجال۔
تشریح : یعنی عام طاعون جس سے ہزاروں آدمی مرجاتے ہیں اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کی برکت سے مدینہ منورہ کو ان عافتوں سے محفوظ رکھا ہے۔ یعنی عام طاعون جس سے ہزاروں آدمی مرجاتے ہیں اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کی برکت سے مدینہ منورہ کو ان عافتوں سے محفوظ رکھا ہے۔