‌صحيح البخاري - حدیث 1859

کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ بَابُ حَجِّ الصِّبْيَانِ صحيح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ لِلسَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ وَكَانَ قَدْ حُجَّ بِهِ فِي ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1859

کتاب: شکار کے بدلے کا بیان باب : بچوں کا حج کرنا ہم سے عمرو بن ذرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں قاسم بن مالک نے خبر دی، انہیں جعید بن عبدالرحمن نے، انہوں نے کہا کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا، وہ سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے سائب رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کے ساتھ (یعنی بال بچوں میں ) حج کرایا گیا تھا۔
تشریح : دوسری روایت میں ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے مدد کے بارے میں پوچھا تھا۔ حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کے ساتھ تھے اور وہ اس وقت بالغ تھے۔ اس سے بھی بچے حج کا کرنا ثابت ہو گیا۔ دوسری روایت میں ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے مدد کے بارے میں پوچھا تھا۔ حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کے ساتھ تھے اور وہ اس وقت بالغ تھے۔ اس سے بھی بچے حج کا کرنا ثابت ہو گیا۔