‌صحيح البخاري - حدیث 1609

كِتَابُ الحَجِّ بَابُ مَنْ لَمْ يَسْتَلِمْ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ اليَمَانِيَيْنِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمْ أَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ مِنْ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1609

کتاب: حج کے مسائل کا بیان باب: جس نے صرف دونوں ارکان یمانی۔۔۔ ہم سے ابوالولید طیالسی نے بیان کیا، ان سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سے سالم بن عبداللہ نے، ان سے ان کے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف دونوں یمانی ارکان کا استلام کرتے دیکھا۔
تشریح : کعبہ کے چار کونے ہیں حجر اسود، رکن یمانی، رکن شامی اور رکن عراقی۔ حجر اسود اور رکن یمانی کور کنین یمانیین اور شامی اور عراقی کو شامیین کہتے ہیں۔ حجر اسود کے علاوہ رکن یمانی کو چھونا یہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا طریقہ رہا ہے۔ اسی پر عمل درآمد ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے جو کچھ فرمایا ان کی رائے تھی مگر فعل نبوی مقدم ہے۔ کعبہ کے چار کونے ہیں حجر اسود، رکن یمانی، رکن شامی اور رکن عراقی۔ حجر اسود اور رکن یمانی کور کنین یمانیین اور شامی اور عراقی کو شامیین کہتے ہیں۔ حجر اسود کے علاوہ رکن یمانی کو چھونا یہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا طریقہ رہا ہے۔ اسی پر عمل درآمد ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے جو کچھ فرمایا ان کی رائے تھی مگر فعل نبوی مقدم ہے۔