‌صحيح البخاري - حدیث 1401

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ البَيْعَةِ عَلَى إِيتَاءِ الزَّكَاةِ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ قَالَ قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1401

کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان باب: زکوٰۃ دینے پر بیعت کرنا ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا‘ کہا کہ ہم سے اسماعیل بن خالد نے بیان کیا‘ ان سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا کہ جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے‘ زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی۔
تشریح : معلوم ہوا کہ دینی بھائی بننے کے لیے قبولیت ایمان واسلام کے ساتھ ساتھ نماز قائم کرنا اور صاحب نصاب ہونے پر زکوٰۃ ادا کرنا بھی ضروری ہے معلوم ہوا کہ دینی بھائی بننے کے لیے قبولیت ایمان واسلام کے ساتھ ساتھ نماز قائم کرنا اور صاحب نصاب ہونے پر زکوٰۃ ادا کرنا بھی ضروری ہے