صحيح البخاري - حدیث 1376
كِتَابُ الجَنَائِزِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ صحيح حَدَّثَنَا مُعَلًّى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1376
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: قبر کے عذاب سے پناہ مانگنا ہم سے معلٰی بن اسد نے بیان کیا کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا۔ کہا کہ مجھ سے خالد بن سعید بن عاص کی صاحبزادی ( ام خالد ) نے بیان کیا‘ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے سنا۔