كِتَابُ الجَنَائِزِ بَابُ الصُّفُوفِ عَلَى الجِنَازَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَصْحَابِهِ النَّجَاشِيَّ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازہ کی نماز میں صفیں باندھنا ہم سے مسدد نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے یزیدبن زریع نے بیان کیا‘ انہو ںنے کہا کہ ہم سے معمرنے‘ ان سے زہری نے‘ ان سے سعید نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کی وفات کی خبر سنائی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے اور لوگوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر کہی۔