‌صحيح البخاري - حدیث 1278

كِتَابُ الجَنَائِزِ بَابُ اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الجَنَائِزَ صحيح حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ نُهِينَا عَنْ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1278

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا کیسا ہے؟ ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا‘ ان سے خالد حذاءنے‘ ان سے ام ہذیل حفصہ بنت سیرین نے‘ ان سے ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہمیں ( عورتوں کو ) جنازے کے ساتھ چلنے سے منع کیا گیا مگر تاکید سے منع نہیں ہوا۔
تشریح : بہر حال عورتوں کے لیے جنازہ کے ساتھ جانا منع ہے۔ کیونکہ عورتیں ضعیف القلب ہوتی ہیں۔ وہ خلاف شرع حرکات کرسکتی ہیں۔ شارع کی اور بھی بہت سی مصلحتیں ہیں۔ بہر حال عورتوں کے لیے جنازہ کے ساتھ جانا منع ہے۔ کیونکہ عورتیں ضعیف القلب ہوتی ہیں۔ وہ خلاف شرع حرکات کرسکتی ہیں۔ شارع کی اور بھی بہت سی مصلحتیں ہیں۔