كِتَابُ الجَنَائِزِ بَابُ الكَفَنِ بِغَيْرِ قَمِيصٍ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ قال ابو عبدالله ابو نعيم لا يقول ثلاثة و عبدالله بن الوليد عن سفيان يقول ثلاثة
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: بغیر قمیص کے کفن دینا ہم سے مسدد نے بیان کیا، ان سے یحیٰی ٰ نے‘ ان سے ہشام نے‘ ان سے ان کے باپ عروہ بن زبیر نے‘ ان سے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین کپڑوں کا کفن دیا گیا تھا جن میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ تھا۔ حضرت امام ابوعبداللہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ابو نعیم نے لفظ ثلاثہ نہیں کہا اور عبداللہ بن ولید نے سفیان سے لفظ ثلاثہ نقل کیا ہے۔