كِتَابُ الجَنَائِزِ بَابُ نَقْضِ شَعَرِ المَرْأَةِ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ أَيُّوبُ: وَسَمِعْتُ حَفْصَةَ بِنْتَ سِيرِينَ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنَا أُمُّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: «أَنَّهُنَّ جَعَلْنَ رَأْسَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثَلاَثَةَ قُرُونٍ نَقَضْنَهُ، ثُمَّ غَسَلْنَهُ، ثُمَّ جَعَلْنَهُ ثَلاَثَةَ قُرُونٍ
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: میت عورت ہو تو غسل کے وقت ہم سے احمد بن صالح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد اللہ بن وہب نے بیان کیاانہیں ابن جریج نے خبر دی، ان سے ایوب نے بیان کیاکہ میں نے حفصہ بنت سیرین سے سنا، انہوں نے کہا کہ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے بالوں کو تین لٹوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ پہلے بال کھولے گئے پھر انہیں دھوکر ان کی تین چوٹیاں کر دی گئیں۔