‌صحيح البخاري - حدیث 1235

کِتَابُ مَا جَاءَ فِي السَّهْوِ بَابُ الإِشَارَةِ فِي الصَّلاَةِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَهِيَ تُصَلِّي قَائِمَةً وَالنَّاسُ قِيَامٌ فَقُلْتُ مَا شَأْنُ النَّاسِ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ فَقُلْتُ آيَةٌ فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ نَعَمْ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1235

کتاب: سجدہ سہو کا بیان باب: نماز میں اشارہ کرنا ہم سے یحیٰ بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، ان سے سفیان ثوری نے، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے فاطمہ بنت منذر نے اور ان سے اسماءبنت ابی بکر رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے پاس گئی۔ اس وقت وہ کھڑی نماز پڑھ رہی تھیں۔ لوگ بھی کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے پوچھا کہ کیا بات ہوئی؟ تو انہوں نے سر سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ میں نے پوچھا کہ کیا کوئی نشا نی ہے؟ تو انہوں نے اپنے سر کے اشارے سے کہا کہ ہاں۔
تشریح : اس روایت سے بھی بحالت نماز اشارہ کرنا ثابت ہوا اس روایت سے بھی بحالت نماز اشارہ کرنا ثابت ہوا