‌صحيح البخاري - حدیث 1204

کِتَابُ العَمَلِ فِي الصَّلاَةِ بَابُ التَّصْفِيقِ لِلنِّسَاءِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّسْبِيحُ للرِّجَالِ وَالتَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1204

کتاب: نماز کے کام کے بارے میں باب: تالی بجانا یعنی ہاتھ پر ہاتھ مارنا ہم سے یحیٰ بلخی نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو وکیع نے خبر دی، انہیں سفیان ثوری نے، انہیں ابو حازم سلمہ بن دینار نے اور انہیں سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے اور عورتوں کے لیے تالی بجانا۔
تشریح : معلوم ہوا کہ امام بھول جائے اور اس کو ہوشیار کرنا ہو تو مرد سبحان اللہ بلند آواز سے کہیں اور اگر کسی عورت کو لقمہ دینا ہو تو وہ تالی بجائے، اس سے عورتوں کا باجماعت نماز پڑھنا بھی ثابت ہوا۔ معلوم ہوا کہ امام بھول جائے اور اس کو ہوشیار کرنا ہو تو مرد سبحان اللہ بلند آواز سے کہیں اور اگر کسی عورت کو لقمہ دینا ہو تو وہ تالی بجائے، اس سے عورتوں کا باجماعت نماز پڑھنا بھی ثابت ہوا۔