‌صحيح البخاري - حدیث 1171

كِتَابُ التَّهَجُّدِ بَابُ مَا يُقرَاُ فِي رَكعَتِي الفَجرِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمَّتِهِ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخَفِّفُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَ صَلاَةِ الصُّبْحِ حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ: هَلْ قَرَأَ بِأُمِّ الكِتَابِ؟

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1171

کتاب: تہجد کا بیان باب: فجر کی سنتوں میں قرات کیسی کرے؟ مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن عبد الرحمن نے، ان سے ان کی پھوپھی عمرہ بن ت عبد الرحمن نے اور ان سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( دوسری سند ) اور ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحی بن سعید انصاری نے بیان کیا، ان سے محمد بن عبد الرحمن نے، ان سے عمرہ بن ت عبدا لرحمن نے اور ان سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی ( فرض ) نمازسے پہلے کی دو ( سنت ) رکعتوں کو بہت مختصر رکھتے تھے۔ آپ نے ان میں سورہ فاتحہ بھی پڑھی یا نہیں میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی۔
تشریح : یہ مبالغہ ہے یعنی بہت ہلکی پھلکی پڑھتے تھے۔ ابن ماجہ میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص پڑھا کرتے تھے۔ یہ مبالغہ ہے یعنی بہت ہلکی پھلکی پڑھتے تھے۔ ابن ماجہ میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص پڑھا کرتے تھے۔