‌صحيح البخاري - حدیث 1166

كِتَابُ التَّهَجُّدِ بَابُ مَاجَاءَ فِی التَّطَوُّعِ مَثنٰی مَثنٰی صحيح حدثنا آدم، قال أخبرنا شعبة، أخبرنا عمرو بن دينار، قال سمعت جابر بن عبد الله ـ رضى الله عنهما ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يخطب ‏ ‏ إذا جاء أحدكم والإمام يخطب ـ أو قد خرج ـ فليصل ركعتين‏ ‏‏. ‏

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1166

کتاب: تہجد کا بیان باب: نفل نمازیں دو دو رکعتیں کر کے پڑھنا ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی، انہیں عمرو بن دینار نے خبر دی، کہا کہ میں نے جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص بھی ( مسجد میں ) آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو یا خطبہ کے لیے نکل چکا ہو تووہ دو رکعت نماز ( تحیۃ المسجد کی ) پڑھ لے۔