صحيح البخاري - حدیث 1164
كِتَابُ التَّهَجُّدِ بَابُ مَاجَاءَ فِی التَّطَوُّعِ مَثنٰی مَثنٰی صحيح حدثنا عبد الله بن يوسف، قال أخبرنا مالك، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال صلى لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعتين ثم انصرف.
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1164
کتاب: تہجد کا بیان باب: نفل نمازیں دو دو رکعتیں کر کے پڑھنا ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک نے خبر دی، انہیں اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے اور انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ہمارے گھر میں جب دعوت میں آئے تھے ) دو رکعت نماز پڑھائی اور پھر واپس تشریف لے گئے۔