صحيح البخاري - حدیث 1083
کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ بَابُ الصَّلاَةِ بِمِنًى صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمَنَ مَا كَانَ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1083
کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان باب: منیٰ میں نماز قصر کرنے کا بیان ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہاکہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں ابو اسحاق نے خبر دی، انہوں نے حارثہ سے سنا اور انہوں نے وہب رضی اللہ عنہ سے کہ آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں امن کی حالت میں ہمیں دورکعت نماز پڑھائی تھی۔