‌صحيح البخاري - حدیث 1024

کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ الجَهْرِ بِالقِرَاءَةِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي فَتَوَجَّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ يَدْعُو وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 1024

کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان باب: استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرات ہم سے ابو نعیم فضل بن دکین نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ا بن ابی ذئب نے زہری سے بیان کیا، ان سے عباد بن تمیم نے اور ان سے ان کے چچا ( عبد اللہ بن زید ) نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لیے باہرنکلے تو قبلہ رو ہو کر دعا کی۔ پھر اپنی چادر پلٹی اور دو رکعت نماز پڑھی۔ نماز میں آپ نے قرات بلند آواز سے کی۔