الادب المفرد - حدیث 983

كِتَابُ بَابُ مَنْ بَدَأَ بِالسَّلَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْمَاشِيَانِ أَيُّهُمَا يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ فَهُوَ أَفْضَلُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 983

کتاب سلام میں پہل کون کرے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں:سوار پیدل چلنے والے کو، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے۔ دو پیدل چلنے والوں میں سے جو سلام میں پہل کرے وہ افضل ہے۔
تشریح : یہ روایت مرفوعاً بھی صحیح ثابت ہے۔ (الصحیحة، ح:۱۱۴۶)
تخریج : صحیح الإسناد موقوفا وصح مرفوعا۔ صحیح ابن حبان، ح:۴۹۸۔ یہ روایت مرفوعاً بھی صحیح ثابت ہے۔ (الصحیحة، ح:۱۱۴۶)