الادب المفرد - حدیث 960

كِتَابُ بَابُ مَنْ كَرِهَ أَنْ يَقْعُدَ وَيَقُومَ لَهُ النَّاسُ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: صُرِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ بِالْمَدِينَةِ عَلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَكُنَّا نَعُودُهُ فِي مَشْرُبَةٍ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَأَتَيْنَاهُ وَهُوَ يُصَلِّي قَاعِدًا، فَصَلَّيْنَا قِيَامًا، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مَرَّةً أُخْرَى وَهُوَ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ قَاعِدًا، فَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ قِيَامًا، فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا أَنِ اقْعُدُوا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ: ((إِذَا صَلَّى الْإِمَامُ قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَلَا تَقُومُوا وَالْإِمَامُ قَاعِدٌ كَمَا تَفْعَلُ فَارِسُ بِعُظَمَائِهِمْ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 960

کتاب جو شخص اس بات کو ناپسند کرے کہ خود تو بیٹھا رہے اور لوگ اس کے لیے کھڑے رہیں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ طیبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے کھجور کے ایک تنے پر گر گئے جس سے آپ کے پاؤں مبارک کو موچ آگئی۔ ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے چوبارے میں آپ کی عیادت کرتے تھے، چنانچہ ایک دفعہ ہم آئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہوکر نماز پڑھی، پھر ہم دوبارہ آئے تو آپ فرض نماز بیٹھ کر پڑھ رہے تھے تو ہم نے آپ کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھی تو (دوران نماز)آپ نے اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ، پھر جب آپ نے نماز ختم کی تو فرمایا:جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو اور جب وہ کھڑے ہوکر پڑھے تو تم بھی کھڑے ہوکر پڑھو۔ امام بیٹھا ہو تو تم کھڑے مت رہو جس طرح اہل فارس اپنے بڑوں کے لیے کرتے ہیں۔‘‘
تشریح : فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث:۹۴۸۔
تخریج : صحیح:سنن ابي داود، الصلاة، ح:۶۰۲۔ وابن ماجة، الطب، ح:۳۴۸۵۔ فوائد کے لیے دیکھیے، حدیث:۹۴۸۔