الادب المفرد - حدیث 949

كِتَابُ بَابُ إِذَا تَثَاءَبَ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى فِيهِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ بِفِيهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ فِيهِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 949

کتاب جب جماہی آئے تو ہاتھ اپنے منہ پر رکھنا حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کو جماہی آئے تو وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے کیونکہ شیطان منہ میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘
تخریج : صحیح:صحیح مسلم، الزهد والرقائق، ح:۲۹۹۵۔