الادب المفرد - حدیث 94

كِتَابُ بَابُ بِرِّ الْأَبِ لِوَلَدِهِ حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنِ الْوَصَّافِيِّ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إِنَّمَا سَمَّاهُمُ اللَّهُ أَبْرَارًا، لِأَنَّهُمْ بَرُّوا الْآبَاءَ وَالْأَبْنَاءَ، كَمَا أَنَّ لِوَالِدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، كَذَلِكَ لِوَلَدِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 94

کتاب اولاد سے والد کے حسن سلوک کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے ان کا نام (قرآن میں)ابرار رکھا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے آباء واجداد اور بچوں سے حسن سلوک کیا ہے۔ جس طرح تیرے والدین کا تجھ پر حق ہے، اسی طرح تیری اولا دکا بھی تجھ پر حق ہے۔
تشریح : یہ روایت و صافي کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم والدین اور اولاد کے حقوق کی صراحت دیگر احادیث میں وارد ہے۔
تخریج : ضعیف:رواه الطبراني في الکبیر مرفوعًا:۱۳۸۱۴۔ وابو نعیم في الحلبیة:۱۰؍ ۳۲۔ الضعیفة:۳۲۲۱۔ یہ روایت و صافي کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم والدین اور اولاد کے حقوق کی صراحت دیگر احادیث میں وارد ہے۔