الادب المفرد - حدیث 938

كِتَابُ بَابُ إِذَا عَطَسَ مِرَارًا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَطَسَ رَجُلٌ، فَقَالَ: ((يَرْحَمُكَ اللَّهُ)) ، ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((هَذَا مَزْكُومٌ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 938

کتاب جب کئی بار چھینک آئے تو؟ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپ نے یرحمک اللّٰہ کہا، پھر اسے دوسری مرتبہ چھینک آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اس کو زکام ہے۔‘‘
تخریج : صحیح:صحیح مسلم، الزهد والرقائق، ح:۲۹۹۳۔