الادب المفرد - حدیث 931

كِتَابُ بَابُ إِذَا لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ لَا يُشَمَّتُ حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا، وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ، فَقَالَ: شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي؟ قَالَ: ((إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ، وَلَمْ تَحْمَدْهُ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 931

کتاب جب کوئی اللہ کی تعریف نہ کرے تو اسے چھینک کا جواب نہ دیا جائے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا۔ جسے آپ نے جواب نہ دیا اس نے کہا کہ آپ نے اسے جواب دیا اور مجھے نہیں دیا؟ آپ نے فرمایا:اس نے اللہ کی تعریف کی اور تم نے اللہ کی تعریف نہیں کی۔‘‘
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الأدب:۶۲۲۵۔ ومسلم:۲۹۹۱۔ وأبي داود:۵۰۳۹۔ والترمذي:۲۷۴۲۔ وابن ماجة:۳۷۱۳۔