الادب المفرد - حدیث 920

كِتَابُ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا عَطَسَ حَدَّثَنَا مُوسَى، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، قَالَ الْمَلَكُ: رَبَّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبَّ الْعَالَمِينَ، قَالَ الْمَلَكُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 920

کتاب چھینک آنے پر کیا کہا جائے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد لله کہے تو فرشتہ کہتا ہے رب العالمین اور جب بندہ رب العالمین کہے تو فرشتہ یرحمك اللّٰہ کہتا ہے۔
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے اور یہ مرفوعاً بھی مروی ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔ صحیح طریقہ وہ ہے جو آئندہ حدیث میں مذکور ہے۔
تخریج : ضعیف الإسناد موقوفا وقد روي مرفوعا وإسناده هالک۔ أخرجه البیهقي في شعب الایمان:۹۳۲۴۔ والطبراني في الکبیر:۱۱؍ ۴۵۳۔ مرفوعًا۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے اور یہ مرفوعاً بھی مروی ہے اور وہ بھی ضعیف ہے۔ صحیح طریقہ وہ ہے جو آئندہ حدیث میں مذکور ہے۔