كِتَابُ بَابُ أَدَبِ الْوَالِدِ وَبِرِّهِ لِوَلَدِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ نُمَيْرِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ: كَانُوا يَقُولُونَ: الصَّلَاحُ مِنَ اللَّهِ، وَالْأَدَبُ مِنَ الْآبَاءِ
کتاب
باپ کے ادب سکھانے اور اولاد کے ساتھ حسن سلوک کا بیان
نمیر بن اوس سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ لوگ (ہمارے اکابر)کہا کرتے تھے:نیکی اور اصلاح کی توفیق اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور ادب سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے۔
تشریح :
اس اثر کی سند ولید بن مسلم کے مدلس اور ولید بن نمیر کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔ آئندہ حدیث باب پر دلالت کرتی ہے۔
تخریج :
ضعیف:رواه ابن أبي الدنیا في العیال:۳۵۷۔ وابن عساکر في تاریخه:۶۲؍ ۲۳۱۔ والمزي في تهذیب الکمال:۳۱؍ ۱۰۲۔
اس اثر کی سند ولید بن مسلم کے مدلس اور ولید بن نمیر کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔ آئندہ حدیث باب پر دلالت کرتی ہے۔