الادب المفرد - حدیث 917

كِتَابُ بَابُ الشُّؤْمِ فِي الْفَرَسِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ، فَفِي الْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ، وَالْمَسْكَنِ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 917

کتاب گھوڑے میں نحوست کی حقیقت حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو عورت، گھوڑے اور مکان میں ہوتی۔‘‘
تشریح : اگر یہ عقیدہ یہ رکھا جائے کہ مذکورہ چیزیں انسان کی تقدیر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان کی وجہ سے خوشحالی یا آسانی نہیں آرہی تو یہ شرکیہ عقیدہ ہے کیونکہ ان تمام امور کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ تاہم اگر ان سے انسان کو پریشانی ہے تو شریعت نے انہیں بدلنے کا اختیار دیا ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الجهاد والسیر:۲۸۵۹۔ ومسلم:۲۲۲۶۔ وابن ماجة:۱۹۹۴۔ اگر یہ عقیدہ یہ رکھا جائے کہ مذکورہ چیزیں انسان کی تقدیر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان کی وجہ سے خوشحالی یا آسانی نہیں آرہی تو یہ شرکیہ عقیدہ ہے کیونکہ ان تمام امور کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ تاہم اگر ان سے انسان کو پریشانی ہے تو شریعت نے انہیں بدلنے کا اختیار دیا ہے۔