الادب المفرد - حدیث 895

كِتَابُ بَابُ عُقُوبَةِ الْبَغْيِ وَبَابَانِ يُعَجَّلَانِ فِي الدُّنْيَا: الْبَغْيُ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 895

کتاب سرکشی کی سزا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’دو گناہوں کی سزا جلد دنیا میں بھی مل جاتی ہے:سرکشی و بغاوت اور قطع رحمی۔‘‘
تشریح : ایک روایت میں صراحت ہے کہ آخرت میں بھی اس کی سزا ملتی ہے اور دنیا میں بھی اس پر ضرور پکڑ ہوتی ہے۔ (سنن ابي داود)اس لیے اس کبیرہ گناہ سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔ ان احادیث کی مزید تفصیل حدیث:۶۷ کے فوائد میں گزر چکی ہے۔ کسی پر ظلم و زیادتی اور رشتہ داری کو توڑنا نہایت حساس معاملہ ہے جس پر ہر انسان کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
تخریج : صحیح:وأخرجه المصنف في تاریخه الکبیر:۱؍ ۱۶۶۔ والحاکم:۴؍ ۱۷۷۔ انظر الصحیحة:۱۱۲۰۔ ایک روایت میں صراحت ہے کہ آخرت میں بھی اس کی سزا ملتی ہے اور دنیا میں بھی اس پر ضرور پکڑ ہوتی ہے۔ (سنن ابي داود)اس لیے اس کبیرہ گناہ سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔ ان احادیث کی مزید تفصیل حدیث:۶۷ کے فوائد میں گزر چکی ہے۔ کسی پر ظلم و زیادتی اور رشتہ داری کو توڑنا نہایت حساس معاملہ ہے جس پر ہر انسان کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔