الادب المفرد - حدیث 880

كِتَابُ بَابُ الضَّرْبِ عَلَى اللَّحْنِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَضْرِبُ وَلَدَهُ عَلَى اللَّحْنِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 880

کتاب غلط پڑھنے پر مارنا نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو غلط پڑھنے پر مارا کرتے تھے۔
تشریح : مخارج کی غلطی کو لحن کہتے ہیں۔ بچوں کو تلفظ وغیرہ کی غلط ادائیگی پر تادیبی سزا دی جاسکتی ہے۔ نیز معلوم ہوا کہ صحابہ قرآن مجید کی تعلیم کا کس قدر اہتمام فرمایا کرتے تھے۔
تخریج : صحیح:أخرجه ابن أبي شیبة:۲۵۶۵۰۔ والبیهقي في الشعب:۱۵۵۸۔ وابن عبدالبر في جامع العلم:۲؍ ۱۱۳۳۔ مخارج کی غلطی کو لحن کہتے ہیں۔ بچوں کو تلفظ وغیرہ کی غلط ادائیگی پر تادیبی سزا دی جاسکتی ہے۔ نیز معلوم ہوا کہ صحابہ قرآن مجید کی تعلیم کا کس قدر اہتمام فرمایا کرتے تھے۔