الادب المفرد - حدیث 876

كِتَابُ بَابُ كَثْرَةِ الْكَلَامِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ: خَطَبَ رَجُلٌ عِنْدَ عُمَرَ فَأَكْثَرَ الْكَلَامَ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ كَثْرَةَ الْكَلَامِ فِي الْخُطَبِ مِنْ شَقَاشِقِ الشَّيْطَانِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 876

کتاب کثرت کلام کی کراہت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس خطبہ دیا اور لمبی چوڑی گفتگو کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:خطبوں میں بہت زیادہ باتیں شیطانی فضولیات میں سے ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه ابن وهب في الجامع:۳۲۲۔ وابن أبي الدنیا في الصمت:۱۵۲۔