الادب المفرد - حدیث 875

كِتَابُ بَابُ كَثْرَةِ الْكَلَامِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: قَدِمَ رَجُلَانِ مِنَ الْمَشْرِقِ خَطِيبَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَا فَتَكَلَّمَا ثُمَّ قَعَدَا، وَقَامَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ، خَطِيبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَكَلَّمَ، فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِهِمَا، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ: ((يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا قَوْلَكُمْ، فَإِنَّمَا تَشْقِيقُ الْكَلَامِ مِنَ الشَّيْطَانِ)) ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 875

کتاب کثرت کلام کی کراہت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ دو خطیب آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مشرق سے آئے۔ ان دونوں نے کھڑے ہوکر گفتگو کی پھر بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطیب ثابت بن قیس کھڑے ہوئے اور انہوں نے کلام کیا۔ لوگوں کو ان دونوں کی گفتگو سے حیرت ہوئی، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور کہا:’’اے لوگو! تم اپنے طریقے پر بات کرو، بات سے بات نکالتے چلے جانا تو صرف شیطان کی طرف سے ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’یقیناً بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔‘‘
تخریج : صحیح:أخرجه أحمد:۵۶۸۷۔ وابن حبان:۵۷۱۸۔ وأخرجه مختصراً البخاري:۵۷۶۷۔ وأبي داود:۵۰۰۷۔ والترمذي:۲۰۲۸۔