الادب المفرد - حدیث 843

كِتَابُ بَابُ اسْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنْيَتِهِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ مُنْذِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ يَقُولُ: كَانَتْ رُخْصَةً لِعَلِيٍّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ وُلِدَ لِي بَعْدَكَ أُسَمِّيهِ بِاسْمِكَ، وَأُكَنِّيهِ بِكُنْيَتِكَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 843

کتاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اور کنیت رکھنے کا حکم محمد ابن الحنفیہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے رخصت تھی (کہ آپ کا نام اور کنیت رکھیں)انہوں نے کہا:اللہ کے رسول! اگر آپ کے بعد میرا کوئی بیٹا ہو تو کیا میں اس کا نام اور کنیت آپ کے نام اور کنیت پر رکھ لوں؟ آپ نے فرمایا:’’ہاں‘‘۔
تخریج : صحیح:أخرجه المصنف في التاریخ الکبیر:۱؍ ۱۸۲۔ بالإسناد نفسه۔ وأبي داود:۴۹۶۷۔ والترمذي:۲۸۴۳۔ انظر الصحیحة:۲۹۴۶۔