الادب المفرد - حدیث 831

كِتَابُ بَابُ بَرَّةَ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ اسْمَ جُوَيْرِيَةَ كَانَ بَرَّةَ، فَسَمَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُوَيْرِيَةَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 831

کتاب برہ نام رکھنا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا نام برہ تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کا نام جویریہ رکھا۔
تشریح : برہ برسے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں نیکی۔ اس میں خود اپنے تزکیے کا شبہ ہے۔ اسی طرح اگر کوئی کہے کہ یہاں برہ ہے اور وہاں موجود نہ ہو اور وہ جواب دے کہ یہاں برہ (نیکو کار)نہیں ہے۔ تو یہ جملہ بھی ناپسندیدہ ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه مسلم، کتاب الادب:۲۱۴۰۔ وأبي داود:۱۵۰۳۔ انظر الصحیحة:۲۱۲۔ برہ برسے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں نیکی۔ اس میں خود اپنے تزکیے کا شبہ ہے۔ اسی طرح اگر کوئی کہے کہ یہاں برہ ہے اور وہاں موجود نہ ہو اور وہ جواب دے کہ یہاں برہ (نیکو کار)نہیں ہے۔ تو یہ جملہ بھی ناپسندیدہ ہے۔