الادب المفرد - حدیث 824

كِتَابُ بَابُ غُرَابٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي رَائِطَةُ بِنْتُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُنَيْنًا، فَقَالَ لِي: ((مَا اسْمُكَ؟)) قُلْتُ: غُرَابٌ، قَالَ: ((لَا، بَلِ اسْمُكَ مُسْلِمٌ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 824

کتاب غراب نام رکھنا درست نہیں مسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں حنین کے معرکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا تو آپ نے پوچھا:’’تمہارا نام کیا ہے؟‘‘ میں نے کہا:میرا نام غراب ہے۔ آپ نے فرمایا:’’نہیں، بلکہ آج کے بعد تمہارا نام مسلم ہے۔‘‘
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
تخریج : ضعیف:أخرجه البخاري في التاریخ الکبیر:۷؍ ۲۵۲۔ وابن ابی خیثمة في التاریخ:۴۷۴۔ والطبراني في الکبیر:۱۹؍ ۴۳۳۔ وابو نعیم في معرفة الصحابة:۶۰۴۴۔ والرویاني:۱۴۹۳۔ والحاکم:۴؍ ۳۰۷۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔