الادب المفرد - حدیث 778

كِتَابُ بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ: لَا وَأَبِيكَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ أَجْرًا؟ قَالَ: " أَمَا وَأَبِيكَ لَتُنَبَّأَنَّهُ: أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ تَخْشَى الْفَقْرَ، وَتَأْمُلُ الْغِنَى، وَلَا تُمْهِلْ حَتَّى إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ قُلْتَ: لِفُلَانٍ كَذَا، وَلِفُلَانٍ كَذَا، وَقَدْ كَانَ لِفُلَانٍ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 778

کتاب کسی شخص کا دوران گفتگو لَا وَأبِیکَ کہنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ اجر کے لحاظ سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا:’’تیرے باپ کی قسم! تجھے ضرور اس کی خبر دی جائے گی۔ (افضل صدقہ یہ ہے)کہ تو اس حال میں صدقہ کرے کہ تو تندرست ہو، مال کی حرص تیرے دل میں ہو، تجھے فقیری کا ڈر ہو اور تو مالداری کی امید رکھتا ہو۔ اور تو صدقے میں اتنی تاخیر نہ کر کہ تیری روح حلق کو پہنچ جائے تو تو کہے:فلاں کے لیے اتنا ہے اور فلاں کو اتنا دے دو حالانکہ اب تو وہ فلاں کا ہو چکا۔‘‘
تشریح : (۱)شیخ البانی رحمہ اللہ نے باب سے متعلق جملہ ’’أما وأبیک لتنبانہ‘‘ کو ضعیف قرار دیا ہے اور بقیہ روایت صحیح ہے۔ (صحیح الأدب المفرد:۴۷۷۲) (۲) حدیث کا مطلب یہ ہے کہ افضل صدقہ وہ ہے جو انسان صحت اور تندرستی کی حالت میں کرے جب اسے زندہ رہنے کی امید ہو اور فقر کا خدشہ بھی ہو۔ مرتے ہوئے صدقہ کرنا اگرچہ ایک حد تک جائز ضرور ہے مگر اجر و ثواب کے اعتبار سے کم درجہ رکھتا ہے البتہ اگر کوئی شخص زندگی میں بھی صدقہ و خیرات کرتا ہے اور مرتے وقت بھی صدقہ کرتا ہے اور یہ اس کا آخری عمل ہو اس کے بعد اسے موت آجائے تو یہ بہت فضیلت والا کام ہے جو دخول جنت کا باعث بنے گا۔
تخریج : صحیح دون لفظ (وأبیك)ولیس في خ، أخرجه أحمد:۷۱۵۹۔ والبخاري:۱۴۱۹۔ ومسلم:۱۰۳۲۔ (۱)شیخ البانی رحمہ اللہ نے باب سے متعلق جملہ ’’أما وأبیک لتنبانہ‘‘ کو ضعیف قرار دیا ہے اور بقیہ روایت صحیح ہے۔ (صحیح الأدب المفرد:۴۷۷۲) (۲) حدیث کا مطلب یہ ہے کہ افضل صدقہ وہ ہے جو انسان صحت اور تندرستی کی حالت میں کرے جب اسے زندہ رہنے کی امید ہو اور فقر کا خدشہ بھی ہو۔ مرتے ہوئے صدقہ کرنا اگرچہ ایک حد تک جائز ضرور ہے مگر اجر و ثواب کے اعتبار سے کم درجہ رکھتا ہے البتہ اگر کوئی شخص زندگی میں بھی صدقہ و خیرات کرتا ہے اور مرتے وقت بھی صدقہ کرتا ہے اور یہ اس کا آخری عمل ہو اس کے بعد اسے موت آجائے تو یہ بہت فضیلت والا کام ہے جو دخول جنت کا باعث بنے گا۔