الادب المفرد - حدیث 777

كِتَابُ بَابُ الْبِنَاءِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْنِيَ النَّاسُ بُيُوتًا يُوشُونَهَا وَشْيَ الْمَرَاحِيلِ)) قَالَ إِبْرَاهِيمُ: يَعْنِي الثِّيَابَ الْمُخَطَّطَةَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 777

کتاب مکان بنانے کا تذکرہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیںہوگی جب تک لوگ اپنے گھروں کو مراحیل کی طرح نہ بنالیں۔‘‘ ابراہیم کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے دھاری دار چادروں کی طرح۔
تشریح : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ آج جس طرح کے گھر بنائے جا رہے ہیں اور ان کے اندر جو تزئین و آرائش ہے وہ قیامت کی واضح علامات میں سے ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۴۵۹ کے فوائد۔
تخریج : صحیح:تقدم برقم:۴۵۹۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ آج جس طرح کے گھر بنائے جا رہے ہیں اور ان کے اندر جو تزئین و آرائش ہے وہ قیامت کی واضح علامات میں سے ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۴۵۹ کے فوائد۔