الادب المفرد - حدیث 772

كِتَابُ بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ: وَيْلَكَ حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ((ارْكَبْهَا)) ، قَالَ: فَإِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ((ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ))

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 772

کتاب کسی کو ’’ویلك‘‘ کہنے کا حکم حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کے اونٹ کو ہانک کر لے جا رہا ہے تو آپ نے فرمایا:’’اس پر سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا:یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا:’’سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا:یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سوار ہو جاؤ۔‘‘ اس نے کہا:یہ قربانی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مریں، اس پر سوار ہو جا۔‘‘
تخریج : صحیح:أخرجه البخاري، کتاب الأدب، باب ماجاء في قول الرجل، ویلك:۶۱۵۹۔ ومسلم:۱۳۲۳۔ والترمذي:۹۱۱۔ والنسائي:۲۸۰۰۔ وابن ماجة:۳۱۰۴۔ صحیح ابي داود:۱۵۴۴۔