الادب المفرد - حدیث 770

كِتَابُ بَابُ لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ يَحْيَى الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا الدَّهْرُ، أُرْسِلُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا. وَلَا يَقُولَنَّ لِلْعِنَبِ: الْكَرْمَ، فَإِنَّ الْكَرْمَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ "

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 770

کتاب زمانے کو گالی مت دو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی یوں نہ کہے:زمانے کا برا ہو۔ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:میں ہی زمانہ ہوں۔ میں ہی رات اور دن کو بھیجتا ہوں پھر جب چاہوں گا ان کو قبض کرلوں گا۔ اور انگور کو ہرگز کرم نہ کہو کیونکہ کرم مسلمان مرد ہوتا ہے۔‘‘
تشریح : زمانے کی گردش اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے۔ دن اور رات اسی کے تابع ہیں۔ اس کی حکم عدولی نہیں کرتے۔ اس میں پیش آنے والے حوادث کو بھی اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے اس لیے زمانے کو برا بھلا کہنا خود باری تعالیٰ کو گالی دینے کے مترادف ہے۔ نیز کرم کا لفظ اہل عرب انگور کے درخت اور اس سے بننے والی شراب کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اسی طرح یہ جو دوسخا کے لیے بھی بولا جاتا تھا۔ آپ نے انگور کے لیے اس کے استعمال پر پابندی لگا دی تاکہ اشتباہ پیدا نہ ہو اور اس عظیم لفظ کا استعمال کسی اچھی چیز میں ہو۔
تخریج : صحیح:أخرج طرفه الأول أحمد:۸۲۳۲۔ وهو في الصحیحین کا سبق دون قوله ’’أرسل اللیل....‘‘ وأما طرفه الثاني فقد أخرجه مسلم:۲۲۴۷۔ وأبي داود:۴۹۷۴۔ ورواه البخاري:۶۱۸۳۔ بلفظ قلب المومن۔ زمانے کی گردش اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے۔ دن اور رات اسی کے تابع ہیں۔ اس کی حکم عدولی نہیں کرتے۔ اس میں پیش آنے والے حوادث کو بھی اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے اس لیے زمانے کو برا بھلا کہنا خود باری تعالیٰ کو گالی دینے کے مترادف ہے۔ نیز کرم کا لفظ اہل عرب انگور کے درخت اور اس سے بننے والی شراب کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اسی طرح یہ جو دوسخا کے لیے بھی بولا جاتا تھا۔ آپ نے انگور کے لیے اس کے استعمال پر پابندی لگا دی تاکہ اشتباہ پیدا نہ ہو اور اس عظیم لفظ کا استعمال کسی اچھی چیز میں ہو۔