الادب المفرد - حدیث 766

كِتَابُ بَابُ الْمَجَرَّةِ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ سَأَلَ ابْنُ الْكَوَّا عَلِيًّا عَنِ الْمَجَرَّةِ، قَالَ: هُوَ شَرَجُ السَّمَاءِ، وَمِنْهَا فُتِحَتِ السَّمَاءُ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 766

کتاب مجرہ کا بیان ابو طفیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن الکواء نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مجرہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا۔ وہ آسمان کا درہ ہے اسی درے سے (قوم نوح پر)زور سے برسنے والے پانی کے ساتھ آسمان کھول دیا گیا۔
تشریح : مجرہ وہ سفیدی ہے جو آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور اس کے دونوں جانب روشنی ہوتی ہے۔
تخریج : صحیح:أخرجه أبو الشیخ في العظمة:۷۹۰۔ مجرہ وہ سفیدی ہے جو آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور اس کے دونوں جانب روشنی ہوتی ہے۔